News

     .مٹور روڈ پر آئے دنوں گاڑیوں کو لوٹا جانے لگا، پولیس خاموش تماشائی

72133206.jpg

یونین کونسل مٹور میں مسلح نقاب پوش ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر تاجروں سے ہزاروں روپے رقم اور موبائل فون چھین لیئے۔ بڑھتی ہوئی چوریوں  اور ڈکیتیوں پر اہل علاقہ کا شدید احتجاج۔ آئی جی پنجاب پولیس ، آر پی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی سے فل فور نوٹس لینے کی اپیل۔ یاد رہے کہ دو دن پہلے ڈاکوؤں نے بھاگنے والی گاڑیوں پر فائرنگ بھی کی تھی۔ جو معجزانہ طور پر بچ گئے تھے پولیس تھانہ کہوٹہ کو متعدد بار اطلاع کرنے کے باوجود تاحال کچھ نہ ہو سکا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز دو نقاب پوش مسلح ڈاکوؤں نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مٹور کے پاس سوزوکی ڈرائیور اور دو سبزی تاجروں کو اسلحہ کی نوک پر ہزاروں روپے کی رقم اور موبائل فونز سے محروم کر دیا۔ سوزوکی ڈرائیور راجہ وسیم ولد راجہ میر داد کے مطابق  وہ صبح سبزی لینے دکاندار سلیم اور زیشان کے ہمراہ راولپنڈی جا رہے تھے۔ جب گورنمنٹ ہائی سکول مٹور کے پاس سپیڈ بریکر کے پاس گاڑی آہستہ کی تو دو مسلح ڈاکو سڑک کے دونوں طرف سے نکل آئے اور انہوں نے ہم پر اسلحہ تان لیا ڈاکوؤں نے مجھ سے آٹھ ہزار روپے اور میرے ساتھ بیٹھے ہوئے تاجرزیشان اور سلیم سے 25ہزار روپے نقد اور موبائل فون چھین لیئے۔ یاد رہے کہ مٹور میں آئے روز ڈکیتیاں ہوتیں ہیں اور پولیس تھانہ کہوٹہ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہوئے ہیں۔ اہل علاقہ نے آئی جی پنجاب پولیس، آر پی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی سے فل الفور ازخود نوٹس لینے کی اپیل 


آئندہ بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف ایک بڑی قوت بن کر ابھرے گی

تحریک انصاف کہوٹہ کی عوام رابطہ مہم کے دوران سینکڑوں لوگوں کی شمولیت حلقہ پی پی     2میں تحریک انصاف بلدیاتی الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔یوسی مٹور کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت راجہ عاطف ایڈووکیٹ کی سینکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولت ۔عمران خان کی قیادت میں پاکستان میں تبدیلی ضرور آئے گی ۔کرپٹ حکمرانوں نے دھاندلی کے سارے ریکارڈ توڑ کر نئے ریکارڈ قائم کر دیئے ۔ایاز صادق اور سعد رفیق کے بعد دوسرے حلقے میں دھاندلی بے نقاب ۔ڈپٹی آرگنائزر راجہ طارق محمود مرتضیٰ، صداقت علی عباسی اور دیگر کا جلسے سے خطاب۔ 

تفصیلات  کے مطابق ڈپٹی آرگنائزر ضلع راولپنڈی تحریک انصاف کے رہنما راجہ طارق محمود مرتضیٰ ،صداقت علی عباسی نے گذشتہ روز تحصیل صدر راجہ وحید احمد، جنرل سیکرٹری راجہ خورشید ستی کے ہمراہ یونین کونسل مٹور کا دورہ کیا۔اس موقع پر کارنر میٹنگ جلسے کا روپ دھار گئی راجہ عاطف ایڈووکیٹ کے ہمراہ سینکڑوں لوگوں نے دیگر جماعتوں کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ یوسی مٹور کے لیے راجہ عاطف ایڈووکیٹ کو چیئرمین کے لیے نامزد کیا گیا۔ دیگر پینل بھی جلد تشکیل دیا جائے گا ۔اس موقع پر راجہ طارق محمود مرتضیٰ نے کہا کہ حلقہ پی پی        2میں لوگ جس جذبے کے ساتھ تحریک انصاف میں شامل ہوئے اس سے آئندہ بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف ایک بڑی قوت بن کر ابھرے گی جلسہ سے راجہ وحید احمد،راجہ خورشید ستی، راجہ عاطف ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا اور شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا۔


یونین کونسل مٹور، مسلم لیگ ن کو بڑا سیاسی جھٹکا۔ سابقہ کونسلر کا برادری سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

مسلم لیگ کے چیئرمین راجہ ظفر الحق کی آبائی یونین کونسل مٹور میں مسلم لیگ ن کو جھٹکا۔ راجہ ظفرالحق کے قریبی ساتھی سابقہ کونسلر احمد نواز جنجوعہ نے مسلم لیگ ن چھوڑ کے پاکستان تحریک انصاف میں اپنی برادری سمیت شمولیت اختیار کرلی۔ اس بات کا اعلان احمد نواز جنجوعہ رہائش گاہ بمنیال راجگان میں ایک بڑے عوامی اجتماع میں کیا۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی راہنما اور سابق امیدوار قومی اسمبلی صداقت عباسی، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی طارق محمود مرتضےٰ جنرل سیکرٹری تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ خورشید ستی ایڈووکیٹ اور راجہ شوکت محمود سمیت سینکڑوں اہلیان علاقہ اور کارکنان تحریک انصاف شامل تھے۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے صداقت عباسی نے مسلم لیگ ن پر تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ حکومت صحت و تعلیم کے بجائے غریبوں کو میٹرو میں سفر کی خوشخبری سنارہی ہے۔ صداقت عباسی نے اس موقع پر احمد نواز جنجوعہ کو جرات و برادری کا خراج تحسین پیش کیا۔ جلسہ عام سے طارق محمود مرتضےٗ ،خورشید ستی،راجہ شوکت اور احمد نوازجنجوعہ نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر نوجوان سیاستدا ن راجہ عاطف فاروق ایڈووکیٹ کے چیئرمین کا انتخاب لڑنے کا اعلان بھی کیا گیا۔ اس موقع پر راجہ عاطف فاروق ایڈووکیٹ نے کہا کہ جس تبدیلی کانعرہ عمران خان نے لگایا تھا وہ نعرہ ہم نے آج مٹور میں لگادیا ہے عوام نے جو اعتماد مجھ پرکیا ہے میں اس پر پورا اتروں گا ۔جلسہ گاہ تک قائدین کو مٹور ہائی سکول سے ایک بڑی ریلی کی صورت میں لایا گیا جس میں نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اہلیان گلور، تھوہا خالصہ کا سابق ناظم راجہ محمد الیاس کی بھرپور حمایت کا اعلان۔

یو نین کونسل مٹور کے گاؤں گلور ، تھوہا خالصہ کے سابق کونسلر راجہ محمد زبیر، سابق کونسلر راجہ محمد یٰسین ، بابو شکیل احمد سابق چیرمین زکواۃ و عشر کمیٹی گلور، معززین علاقہ راجہ فضل کر یم ، راجہ نصیر ، راجہ ظہور ، ڈاکٹر منیر، ڈاکٹر عزیزالحسن ، راجہ محمد اکر م ، راجہ عبدالشکور، راجہ گلفراز ، راجہ عابد جنجوعہ ، راجہ فاروق اعظم، راجہ محمد یاسر نے اپنی پوری برادری وگروپ کے ساتھ سابق ناظم راجہ محمد الیاس امیدوار برائے چیرمین یو نین کو نسل مٹور کی مکمل طور پر حمایت کا اعلان کیا۔

نویں جماعت کا رزلٹ، گورنمنٹ ہائی سکول تھوہا خالصہ سب سے پیچھے  

گزشتہ روز راولپنڈی بورڈ نے نویں جماعت کے نتیجے کا اعلان کیا۔ جس میں خطہ پوٹھوہار کے مختلف سکولوں کے طلباوطالبات نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ مگر گورنمنٹ ہائی سکول تھوہا خالصہ کا رزلٹ خلاف روایت بہت خراب رہا۔ 

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول تھوہا خالصہ سے نویں جماعت میں 75 طلبا نے بورڈ کا امتحان دیا۔جن میں سےصرف 5 طلبا ہی بمشکل پاس ہو سکے۔  طلبا کی مایوس کن کارکردگی پر اساتذہ سمیت طلبا کے والدین بھی پریشان۔ 

تعلیم کے میدان میں تھوہا خالصہ کی انتہائی ناقص کارکردگی کا ذمہ دار کون؟ اساتذہ کرام، طلبا، طلبا کے والدین یا ہمارا نظام تعلیم؟ تھوہا خالصہ کے عوام اپنے منتخب کردہ نمائندوں سے اپیل کرتے ہیں کہ جلدازجلد ذمہ داران کا تعین کر کے قرار واقعی سزا دے کر اس گاؤں میں تعلیم کی بھجتی ہوئی شمع کو ایک بار پھر سے روشن کر نے میں اپنا کردار ادا کریں



پولیس تھانہ کہوٹہ کا آتش بازی  اور ہوائی فائرنگ کے خلاف ایکشن ۔ دولہا نوید احمد ولد صابر حسین جنجوعہ ساکن میرا یونین کونسل مٹور سمیت متعدد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ دولہا فرار جبکہ پولیس نے آتش بازی کے گولے ، پسٹل وغیرہ قبضہ میں لے لیا۔ تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ کہوٹہ کے سب انسپکٹر مرزا محمد عارف نے پولیس ملازمین کے ہمراہ تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل مٹور کے گاؤں میرا میں آتش بازی اور ہوائی فائرنگ پر شادی کی تقریب میں چھاپہ مارا۔ اس دوران پولیس نے ملزمان دولہا نوید احمد ولد صابر حسین جنجوعہ سکنہ میرا ، محمد آزاد ولد محمد یعقوب، ہاشم ولد نصیر احمد اور پانچ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس نے اس موقعپر آتش بازی کا سامان وغیرہ بھی قبضے میں لے لیا۔



آئندہ ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں ٹکٹوں کے لیے حلقہ پی پی 2 کے لیے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے بہت جلد ہر یونین کونسل میں پینل تشکیل دے دیا جائے گا۔تحصیل کہوٹہ کے عوام نے وفاقی وزیر پٹرولیم و گیس شاہد خاقان عباسی کو سات مرتبہ ووٹ دے کر کامیاب کیا مگر انہوں نے عوام علاقہ کو مایوس کیا ۔شاہد خاقان عباسی سات مرتبہ الیکشن لڑنے کا ریکاڈ دیکھیں کہوٹہ میں عوام نے ان کو کتنی پذیرائی دی ہے مگر اس علاقہ کے لوگ آج بھی تعلیم ، صحت اور دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ۔تین سال ہونے کو ہیں وزیر موصوف نے اس علاقے کا رخ نہیں کیا عوام ایسے لوگوں کا کڑا احتساب کریں۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کے جنرل سیکرٹری راجہ خورشید ستی نے کہوٹہ میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے کارکنوں ورکروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق نائب تحصیل ناظم راجہ سلطان مسعود بھی موجود تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ مرکز میں تین مرتبہ اور پنجاب میں تقریباً چھ مرتبہ مسلم لیگ ن کی حکومت رہی ہے مگر اس علاقے کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا ۔میٹروبس منصوبے پر ان پسماندہ علاقوں کے فنڈز کاٹ کر لگائے گئے اور کرپشن کی گئی۔یہی فنڈز اگر ان علاقوں پر لگائے جاتے تو آج ان علاقوں میں سڑکوں کے جال پچھ سکتے تھے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت نے عوام علاقہ کو شدید مایوس کیا اور آئندہ بلدیاتی الیکشن میں عوام تحریک انصاف کے امیدواروں کا کامیاب کریں گے


 چوکپنڈوڑی میں قائم اکلوتے نجی بینک نے اجارہ داری کی وجہ سے کھاتہ داروں کو تنگ کرنا شروع کردیا۔ روزانہ کروڑں کا کاروبار کرنیوالی برانچ میں عملہ عرصہ دارز سے کم ہے۔جس کی وجہ سے کھاتہ داروں کا اکثر بینک سے شکایت رہتی ہے۔ سوموار اور منگل کو عملہ کم ہونے کا بہانہ کر کے کھاتہ داروں کو خوب ذلیل کیا گیا۔ موجود عملہ کا رویہ بھی انتہائی سخت اور نازیبہ ہے۔ بینک منیجر خاص افراد کو اپنے دفتر میں بیٹھا کر ان کی نقدی یا چیک جلد ازجلد کلیئر کروایتے ہیں۔ بیروں ن ملک سے آنیوالی رقوم حاصل کرنیوالے افراد کو ان دو دنوں میں بالخصوص بہت زیادہ تکلیف دی گئی۔ کئی گھنٹے انتظار کے بعد عملہ نہ ہونے کا جواب دے کر ٹرخا دیا گیا۔ کھاتہ داروں نے اس صورتحال پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔ درستگی احوال نہ ہونے کی صور ت میں احتجاج کا عندیہ بھی دیا۔ مختلف کھاتہ داروں نے ارباب اختیار سے گزارش کی کہ چوکپنڈوڑی بینک کے عملے قبلہ درست کیا جائے اور عملہ کی کمی کو بھی پورا کیا جائے۔



پولیس تھانہ کہوٹہ خواب خرگوش کے مزے لیتی رہی ڈاکو عوام کو لوٹتے رہے۔ یوسی مٹور میں روڈ ڈکیتی کی دلیرانہ واردات ۔ نہ معلوم مسلح ڈاکوؤں نے روڈ بلا ک کر کے ٹرانسپوٹروں اور مسافروں سے ہزاروں روپے لوٹ لئے۔ گاڑی بھگانے پر فائرنگ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ کہوٹہ کی غفلت کی وجہ سے یونین کونسل مٹور کے گاؤں تھوہا کے قریب تلی کے مقام پر نامعلوم ڈاکوؤں نے روڈ پر پتھر رکھ کر بلاک کر کے آنیو الی گاڑیوں کو لوٹتے رہے۔ مٹور کے رہائشی راجہ ثاقب آف مٹور نے جب گاڑی بھگائی تو اُس پر تین فائر کیے گئے جو معجزانہ طور پر بچ گیا۔ اہلیان علاقہ نے آئی جی پنجاب پولیس ، آر پی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مقام پر آئے روز ڈکیتی کیوارداتیں ہوتی ہیں۔ اس لئے پولیس تھانہ کہوٹہ کو اس چیز کا پابند بنایا جائے کہ وہ گشت کے نظام کو بہتر کریں۔



Comments

Popular posts from this blog

Thoha Khalsa